QR CodeQR Code

ٹھیکیداروں نے واجبات کی ادائیگی کیلئے 30 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی، شوکت علی

21 Jul 2011 23:30

اسلام ٹائمز:گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی سے ٹھیکیداروں کو مالی بحران کی صورتحال کا سامنا ہے جو کہ ٹھیکیداروں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔


گلگت: اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلٰی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیداروں کو درپیش مالی بحرانی صورتحال کے پیش نظر فنڈز کی ادائیگی یقینی بنائیں، 30 جولائی تک ادائیگی نہیں کی گئی تو تمام اضلاع میں ٹھیکیدار برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی اور گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن احتجاجی کال دینے پر مجبور ہو گی، وزیراعلٰی، چیف سکریٹری اور وزیر خزانہ ٹھیکیداروں کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقنی بنانے کے لئے فوری طور پر فنڈز ریلیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار صدر شوکت علی، جنرل سکریٹری حبیب الرحمان، شکیل احمد، محمد اقبال، حاجی غلام علی، بشیر احمد، صداقت حسین اور محمد زمان نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی سے ٹھیکیداروں کو مالی بحرانی صورتحال کا سامنا ہے جو کہ ٹھیکیداروں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنا ہوا ہے، اگر ٹھیکیدار برادری کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو مجبوراً 30 جولائی کے بعد احتجاج کی کال دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 86541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86541/ٹھیکیداروں-نے-واجبات-کی-ادائیگی-کیلئے-30-جولائی-ڈیڈ-لائن-دے-دی-شوکت-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org