0
Friday 29 May 2020 12:50

پاکستانی دستوں نے کانگو کے 2 ہزار سیلاب زدگان کو بچالیا

پاکستانی دستوں نے کانگو کے 2 ہزار سیلاب زدگان کو بچالیا
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاکستانی امن دستوں نے جنوبی کانگو میں شدید سیلاب میں پھنسے 2 ہزار لوگوں بچا لیا۔ گزشتہ ہفتے جنوبی کانگو کے علاقے یوویرا میں مسلسل کئی روز سے جاری شدید بارشوں سے آنیوالے سیلاب نے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچایا، جس سے 75 ہزار کے قریب لوگ متاثر ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن میں شامل ’’پاکستانی بلیو ہیلمنٹ‘‘ فوراََ متاثرہ علاقے میں پہنچے اور سیلاب میں گھرے مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ پاکستانی امن دستے نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو خوراک اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی۔ پاکستانی امن دستوں کی ریسکیو خدمات کو مقامی اور عالمی سطح پر سراہا گیا۔
پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے بڑے فوجی دستے فراہم کرنیوالے ممالک میں سے ایک ہے، جس کے 4 ہزار بلیو ہیلمنٹ اس وقت اقوام متحدہ قیام امن مشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے قیام امن کے مختلف مشنز میں اب تک 157 پاکستانی فوجی جوان جانوں کا نذزانہ دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش