0
Friday 29 May 2020 12:56

پشاور، کورونا کی مریضہ کی ہلاکت پر ڈاکٹرز اور وکلاء آمنے سامنے، ہسپتال میں توڑ پھوڑ

پشاور، کورونا کی مریضہ کی ہلاکت پر ڈاکٹرز اور وکلاء آمنے سامنے، ہسپتال میں توڑ پھوڑ
اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے مشتبہ مریضہ کی ہلاکت پر وکلاء نے مبینہ طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کو علاج کیلئے ایل آر ایچ لایا گیا تھا، خاتون کی موت واقع ہونے کے بعد اس کے وکیل بیٹے نے ڈاکٹرز کی غفلت قرار دیتے ہوئے درجنوں رشتہ داروں اور وکلاء کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں پر حملہ کر دیا۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق مشتعل افراد نے ہسپتال کے آئی سی یو میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے وارڈ کا دروازہ توڑ ڈالا اور خاتون کی میت کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق خاتون کی شناخت پکھراج بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی وکیل شہزاد ایڈوکیٹ کی والدہ تھی، والدہ کی موت کی خبر سنتے ہی کئی وکلاء اور رشتہ داروں کو ہسپتال بلا لیا تھا۔ واقعے کے بعد ڈاکٹرز نے مقامی تھانے میں ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش