QR CodeQR Code

وفاقی بجٹ پر کام جاری، ڈیوٹیوں، ٹیکسوں میں کمی متوقع

29 May 2020 13:00

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بجٹ میں زیادہ ریلیف فراہم کیے جائیں گے۔ریگولیٹری، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز میں بھی 2 فیصد تک کمی متوقع ہے جبکہ دیگر شعبوں کیلئے بھی درآمدی مشینوں پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 2020-21ء کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس تجاویز کی تیاری پر کام جاری ہے۔ آئندہ مالی سال 2020-21ء کے وفاقی بجٹ میں زراعت، توانائی کے منصوبوں کیلئے درآمدی مشینری پر کسٹم، ایکسائز ڈیوٹیوں میں 3 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بجٹ میں زیادہ ریلیف فراہم کیے جائیں گے۔ریگولیٹری، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیز میں بھی 2 فیصد تک کمی متوقع ہے جبکہ دیگر شعبوں کیلئے بھی درآمدی مشینوں پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ڈیوٹی میں کمی سے منصوبوں کی لاگت میں کمی ہو گی، ڈیوٹیوں  میں ریلیف سے ریونیو میں کمی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865419/وفاقی-بجٹ-پر-کام-جاری-ڈیوٹیوں-ٹیکسوں-میں-کمی-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org