0
Friday 29 May 2020 14:04

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کے قریبی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کا کورونا وائرس کے حوالے سے لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قریبی ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی حالت بہت بہتر ہے اور وہ گھر سے ہی عدالتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار 28 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 317 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 406 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں 496 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 ہزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش