0
Friday 29 May 2020 15:46

24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2636 کیسز رپورٹ، تعداد 64028 ہو گئی

24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2636 کیسز رپورٹ، تعداد 64028 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہو گئی ہے جبکہ 1317 اموات ہو چکی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2636 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہو گئی جبکہ 22 ہزار 305 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، اسلام آباد میں 2 ہزار 100، گلگت بلتستان 662 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 432 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 396، پنجاب میں 410، اسلام آباد میں 22، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش