QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 7500 نئے معاملے

29 May 2020 18:33

بھارت کے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 165799 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4706 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ہر روز بڑھنے کی وجہ سے اس وباء کی خطرناک شکل بڑھتی جارہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 7466 نئے معاملے سامنے آنے سے مریضوں کی کُل تعداد 165799 پر پہنچ گئی ہے اور اس مدت میں 175 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متاثر 3414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ٹھیک ہوئے لوگوں کی کل تعداد 71106 ہوگئی ہے۔ بھارت کے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 165799 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4706 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

بھارت میں فی الحال کورونا کے کل 89987 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں بدھ کو اور منگل کو نئے معاملوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے آئے تھے اس کے بعد دو دن سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
ریاست مہاراشٹر اس وباء سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس ریاست میں کورونا نے بہت قہر برپا کردیا ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 2598 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں اب تک اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 59546 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 1982 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 18616 اس کے انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865440/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-سب-سے-زیادہ-7500-نئے-معاملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org