0
Friday 29 May 2020 17:40

بھاجپا حکومت چین سرحد کے حالات پر خاموشی توڑے، راہل گاندھی

بھاجپا حکومت چین سرحد کے حالات پر خاموشی توڑے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کی سرحد پر تناؤ کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک بتایا اور کہا کہ بحران سے جوجھ رہے ملک کے عوام کو اصلیت بتائی جانی چاہیئے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بحران کے اس دور میں چین کی سرحد کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں اور بے یقینی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ حکومت کو ملک کے عوام کو صاف صاف بتانا چاہیئے کہ سرحد پر کیا ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ لداخ سے لیکر سکم تک چین کی سرحد پر اس ماہ کی شروعات سے تناؤ کے حالات ہیں اور دونوں طرف سے فوجیوں کی طرف سے پتھراؤ کے واقعات اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش