QR CodeQR Code

حد بندی کمیشن کا حصہ نہیں بنوں گا، حسنین مسعودی

29 May 2020 17:40

اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ارکان کی نامزدگی سے پہلے اُنہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی پارٹی اس ضمن میں صلاح مشورہ کررہی ہے تاہم وہ ذاتی طور اس کمیشن میں شامل نہیں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ حد بندی کمیشن کے ممبر کے طور منتخب کئے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمان حسنین مسعودی نے کہا کہ وہ اُس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس کو اُنہوں نے چیلنج کیا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا کے سپیکر اُوم برلا نے گذشتہ روز نیشنل کانفرنس کے ارکان پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی کو اُس حد بندی کمیشن کے ارکان کے طور نامزد کیا تھا جس کو جموں کشمیر کی اسمبلی و پارلیمانی نشستوں کی نئی حد بندی عمل میں لانے کا کام سونپا گیا ہے۔ پارٹی صدر فاروق نے تاہم ابھی اس سلسلے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

حسنین مسعودی نے بھی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اُن کی پارٹی نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمیشن کے ارکان کی نامزدگی سے پہلے اُنہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی پارٹی اس ضمن میں صلاح مشورہ کررہی ہے تاہم وہ ذاتی طور اس کمیشن میں شامل نہیں ہوں گے۔ نیشنل کانفرنس کے ایک اور رکن پارلیمان اکبر لون نے بھی کہا ہے کہ نامزدگی سے قبل اُنہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اکبر لون کہنا تھا کہ اُن کی پارٹی کا یہی موقف ہے کہ وہ سیاسی قیدیوں کی رہائی سے قبل کسی سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔


خبر کا کوڈ: 865445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865445/حد-بندی-کمیشن-کا-حصہ-نہیں-بنوں-گا-حسنین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org