0
Friday 29 May 2020 18:49

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی جبکہ قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 865465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش