QR CodeQR Code

طیارہ حادثہ کیس، سندھ ہائیورٹ کا حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے انکار

29 May 2020 19:10

سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے سے پہلے حکومت کو کيسے نوٹس جاری کریں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتايا 22 جون تک تحقيقاتی رپورٹ پبلک کر دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سے پہلے حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے منع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں پی آئی اے طيارہ حادثے کی تحقیقات سے متعلق سماعت کی، عدالت عالیہ نے تحقيقاتی رپورٹ سے پہلے حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے منع کر ديا۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار اقبال کاظمی نے کہا جو جہاز کريش ہوا، وہ ناکارہ تھا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے درخواست ميں پی آئی اے کے تمام طيارے گراؤنڈ کرنے کی استدعا کی، يہ کيسے ممکن ہے؟، حتمی رپورٹ سے پہلے کوئی بات نہيں کر سکتے۔ سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے سے پہلے حکومت کو کيسے نوٹس جاری کریں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتايا 22 جون تک تحقيقاتی رپورٹ پبلک کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 865472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865472/طیارہ-حادثہ-کیس-سندھ-ہائیورٹ-کا-حکومت-کو-نوٹس-جاری-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org