0
Friday 29 May 2020 19:23

حادثے کا شکار طیارے کا وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کرنے میں 3 سے 4 ہفتے درکار

حادثے کا شکار طیارے کا وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کرنے میں 3 سے 4 ہفتے درکار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم چوتھے روز بھی شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف رہی۔ ملبے سے وائس ریکارڈر تو مل گیا، مگر اسے ڈی کوڈ کرنے میں مزید 3 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 22 مئی کو پی آئی اے طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے فرانسيسی ٹيم مسلسل چوتھے روز بھی تفتيش ميں مصروف رہی۔ آج بروز جمعہ بھی فرانسيسی ٹیم کے 11 ارکان پاکستانی ايئرکرافٹ کی ٹیم کے ساتھ ماڈل کالونی ميں جائے حادثہ پر پہنچے اور شواہد کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر جائے حادثہ کو مکمل سيل رکھا گيا اور فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ چھ روز بعد ملنے والے وائس ريکارڈر سے سے اہم معلومات حاصل کرنے میں مزید تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔ فرانسيسی ٹيم اپنے ساتھ لے جا کر ڈی کوڈ کرے گی۔ دوسری جانب اولڈ ٹرمينل پر منتقل کيے گئے طيارے کے ملبے سے بھی تحقيقات ميں مدد لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 865476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش