QR CodeQR Code

سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رہیں گے

29 May 2020 19:38

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 مئی کو ہونے والے اسٹئیرینگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبائی صورت حال کے پیش نظر یکم جون کے بعد بھی تمام تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کے حوالے سے واضح نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جون سے نہیں کھولے جائیں گے، 12 مئی کو ہونے والے اسٹئیرینگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبائی صورت حال کے پیش نظر یکم جون کے بعد بھی تمام تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان کورونا کی وبائی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا، تاہم اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں جماعتوں  کے طالب علموں کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 865478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865478/سندھ-بھر-کے-تمام-تعلیمی-ادارے-یکم-جون-بعد-بھی-بند-رہیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org