0
Friday 29 May 2020 19:59

بٹگرام میں ایک شخص نے گھر کے 6 افراد کو قتل کر دیا

بٹگرام میں ایک شخص نے گھر کے 6 افراد کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے نواحی گاؤں میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی گھر کے 6 افراد کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم گھر کے افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ملزم کی 2 بیویاں، ایک بیٹا، بہو اور ایک بیٹی شامل ہے۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال بٹگرام منتقل کر دیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ اکثر اپنے گھر والوں سے جھگڑتا رہتا تھا۔ خیال رہے کہ 21 مئی کو خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 2 کم سن لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔ شمالی وزیرستان پولیس نے لیک ہونے والی ایک ویڈیو کے باعث غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکیوں کے قاتل اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے جڑے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مرکزی ملزم محمد اسلم لڑکیوں کا چچازاد بھائی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقامی نوجوان کے ساتھ لڑکیوں کی ویڈیو سامنے آنے پر انہیں قتل کیا جب کہ ویڈیو بنانے اور پھیلانے والے ملزم پہلے گرفتار ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش