0
Friday 29 May 2020 20:05

خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عبادات کی اجازت دیدی

خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عبادات کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عبادات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوران عبادات نشانات لگا کر 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کو عبادات کرنے اور مذہبی اجتماعات کی اجازت دینے سے متعلق 16 نکاتی رہنما اصول جاری کر دیئے۔ رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ سماجی دوری پر مبنی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں میں استعمال کراکری دیگر سامان کو سینیٹائز کیا جائے گا اور دوران عبادت نشانات لگا کر 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ کے پی حکومت نے متن میں کہا گیا ہے کہ رہنما اصول پر عمل کیلئے اقلیتی برادری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، فرش کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، کارپیٹ، قالین ہٹائے جائیں گے اور اقلیتی عبادت گاہوں میں ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔ متن میں خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ بزرگ اور بچے گھروں میں عبادات کا اہتمام کریں، فرش کو عبادت سے قبل اور بعد میں ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 865482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش