QR CodeQR Code

لکی مروت، شیخ بدین سیاحتی مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد گرفتار

29 May 2020 20:54

ملزمان نے خوفناک طریقے سے ہوائی فائرنگ کر کے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو سخت ہراساں کیا تھا۔ ایس ایچ او پیزو کے مطابق جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، قانون کی گرفت میں آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں عید کے موقع پر سیاحتی مقام شیخ بدین پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے خوفناک طریقے سے ہوائی فائرنگ کر کے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو سخت ہراساں کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سعید اختر، زاہد اور عرفان اللہ شامل ہیں جن کا تعلق پیزو سے ہے۔ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس کے بعد واقعے کا نوٹس لیا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے ایم پی اے فیصل امین گنڈا پور نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو خصوصی خط لکھا تھا جس کے بعد ڈی پی او لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی کی سخت ہدایات پر ملزمان کو شناخت کر کے کلاشنکوفوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او پیزو سیف الرحمٰن کے مطابق جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، قانون کی گرفت میں آئے گا۔ شیخ بدین پر سکیورٹی کیلئے لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865484/لکی-مروت-شیخ-بدین-سیاحتی-مقام-پر-ہوائی-فائرنگ-کرنے-والے-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org