0
Friday 29 May 2020 22:07
عمران خان کا آخری شوق اپنے نام کیساتھ وزیراعظم لکھوانا تھا

وزیراعظم کو ملکی معاملات کی کوئی سمجھ نہیں، فیصل کنڈی

سرپرستی کے باوجود حکمران اداروں کو بے توقیر کر رہے ہیں
وزیراعظم کو ملکی معاملات کی کوئی سمجھ نہیں، فیصل کنڈی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کا آخری شوق نام کے ساتھ وزیر اعظم لگوانا تھا، ملکی معاملات چلانے کی ان میں کوئی سدھ بدھ ہی نہیں ہے، جس کی عکاسی ان کی پالیسیوں سے ہو رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اس سے ناہل حکومت کبھی نہیں آئی، وزیراعظم ملکی معاملات اور ملک میں ہونے والے اقدامات اور فیصلوں سے لاعلم ہوتے ہیں، اس سے بڑی ان کی مجبوری اور بے بسی کی کیا مثال ہو گی کہ وہ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں مگر انہیں یہ علم نہیں کہ ان کے دائیں بائیں انہی کے دعوؤں کی نفی کرنے والے موجود ہیں۔ فیصل کریم خان کنڈی کا کہنا تھا کہ کرونا صورت حال میں جس انداز سے فنڈز کا ضیاع کیا گیا، کرونا کے نام پر ہونے والی کرپشن پر عدلیہ بھی خاموش نہ رہ سکی اور مثالی حکومت اس حوالے سے قوم کو کیا مطمئن کرے گی جب عدلیہ کو ہی یہ لوگ مطمئن نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں جمہوری اداروں کی بے توقیری کی انتہا کر رہے ہیں، ایسا نااہل لاڈلا اور چہیتا مسلط کرکے ملک کی جگ ہنسائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اداروں کی حدود اور انکی توقیر کو ترجیح دیتی ہے موجودہ نااہل حکومت کو ملک کے تمام اداروں کی مکمل سرپرستی اور حمایت حاصل ہے مگر یہ حکمران الٹا اداروں کو ہی بے توقیر کررہے ہیں، عوامی مسائل کے حل کی جانب کسی قسم کی توجہ مبذول نہیں کی جا رہی، ترقیاتی کاموں کے ناموں پر ہونے والی کرپشن کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، صرف ڈیرہ اسما عیل خان میں کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ اٹھالیں، اس میں فنڈز کا بے دریغ استعمال تو نظر آئے گا مگر اس منصوبے کی پائیداری اور اس میں شفافیت ڈھونڈنے سے نہیں ملتی، الٹا یہ منصوبے عوام کیلئے اب وبال جان بنتے جا رہے ہیں اور حکمرانوں کے اثاثوں میں ہونے والا اضافہ تو کسی سے پوشیدہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 865486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش