0
Friday 29 May 2020 22:37
وینٹی لیٹرز اور بیڈز وافر مقدار میں موجود ہیں

کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

ایسا سسٹم بنایا ہے کہ جو ہمیں ہسپتالوں کی صورتحال سے آگاہ رکھے گا
کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں 157 لوگ وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹر پر وہی مریض جاتے ہیں جن کے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں، تاہم ہمارے پاس وافر مقدار میں وینٹی لیٹرز اور بیڈز موجود ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرا چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے 64 ہزار کنفرم کیسز ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت کا بتانا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2636 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 57 مریض جاں بحق ہوئے۔ پاکستان میں 35 فیصد مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 62 ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی صورت حال سے متعلق سسٹم سے کل آگاہ کروں گا۔ ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جو ہمیں اسپتالوں کی صورتحال سے آگاہ رکھے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ  کورونا سے انتقال ہونے والوں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ کورونا سے فوت ہونے والے شخص کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ غسل دیا جا سکتا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ قریبی افراد فوت شدہ شخص کے نماز جنازہ میں بھی شریک ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار 28 تک پہنچ گئی ہے اور 1317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 865487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش