QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے یا مزید سختی، وزیراعظم نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا

29 May 2020 22:53

نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائیگی اور لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو طلب کر لیا ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی اور لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ عید الفطر پر کاروباری سرگرمیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف صوبوں میں مختلف رعایات دی گئی تھیں، جبکہ دوسری جانب گذشتہ ایک ہفتے میں ملک بھر میں مسلسل کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق آج (جمعے کو) ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 57 اموات ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865497/لاک-ڈاو-ن-میں-نرمی-کی-جائے-یا-مزید-سختی-وزیراعظم-نے-خصوصی-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org