0
Friday 29 May 2020 23:21

حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا بجلی کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، مشتاق خان

حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا بجلی کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے صوبے میں کورونا سے بڑھتی ہوئی اموات کی تعداد پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے مقابلے میں خیبر پختونخوا آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے، جہاں پر کورونا مریضوں کی تعداد ان صوبوں کی نسبت کم ہے، لیکن اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صحت یابی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ جس سے صوبائی حکومت کی غفلت اور محکمہ صحت کی بری اور ناقص صورت حال آشکارہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کا سب سے بڑا ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال اس وقت شدید بد انتظامی اور بحران کا شکار ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے  مسلسل ڈاکٹرز وہاں پر استعفیٰ دے رہے ہیں اور مریضوں کو علاج فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سات سال سے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، صحت میں ان کی طرف سے کیے گئے تمام دعوے عوام کے سامنے آشکارہ ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت نے اصلاحات کے نام پر محکمہ صحت کو تجربات اور اقربا پروری کی نظر کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے چہیتے نوشیروان برکی بیچ منجدھار چھوڑ کر غائب ہوگئے ہیں، حکومت کی ان نااہلیوں کو عوام سے زیادہ اس وقت خود ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں، لیکن پاکستان میں عوام کو اس کے ثمرات سے دور رکھا جا رہا ہے، بلکہ الٹا ریلیف دینے کہ اس شدید مشکل گھڑی میں بھی حکومت ان کی جیبوں سے 162 ارب روپے لوٹنے کے چکر میں ہے، جس کی اجازت حکومت کو نہیں دینگے۔
خبر کا کوڈ : 865505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش