0
Friday 29 May 2020 23:43

اس وقت تعلیمی اداروں کو کھولنےکی حتمی تاریخ دینے کی پوزیشن میں نہیں، سعید غنی

اس وقت تعلیمی اداروں کو کھولنےکی حتمی تاریخ دینے کی پوزیشن میں نہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولز تو معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرلیں گے لیکن اسکول وینز میں عمل درآمد نہیں ہوسکے گا۔ اپنے بیان میں سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بلا سود قرضے، مالی معاونت فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اگر وفاق چاہے تو تعلیمی اداروں کی مالی مدد کرسکتا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت تعلیمی اداروں کو کھولنے کی حتمی تاریخ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے آغاز سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں اور 15 جولائی تک بندش میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ اس دوران میٹر اور انٹر سمیت او اور اے لیولز کے سالانہ امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبوں نے بھی ایس او پیز کے ساتھ مارکیٹیں، کاروبار اور شاپنگ مالز کھول دیئے ہیں، تاہم تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں جس پر والدین کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔ خود سعید غنی نے بھی شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد اسکولز کھولنے کے حق میں بیان دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 865511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش