0
Friday 29 May 2020 23:52

پاراچنار، لیڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے اراکین کا انتخاب اور حلف برداری

پاراچنار، لیڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے اراکین کا انتخاب اور حلف برداری
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں لیڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے آفس میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔ ٹرسٹ اراکین نے انتہائی دوستانہ ماحول میں ووٹنگ کرائی اور نتیجہ موقع پر سنا دیا، جس کے مطابق انجنئیر بلال طوری چئیرمین اور  ذولفقار حسین جنرل سیکٹری منتخب کیے گئے۔ اس کے بعد علامہ خیال حسین دانش نے نومنتحب اراکین سے باقاعدہ طور پر حلف لیا۔ علاوہ ازیں لیڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین بلال طوری نے لیڈ کی کارکردگی پر علامہ خیال حسین کو بریفنگ دی۔ حلف برادری کے بعد علامہ خیال حسین نے لیڈ ٹرسٹ کی تمام تر سرگرمیوں کو سراہا۔ آخر میں چئیرمین ٹرسٹ نے تمام اراکین کی طرف سے علامہ خیال حسین کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 865514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش