0
Friday 29 May 2020 23:57

چین بھارت جنگ کیصورت میں پوری پاکستانی قوم چین کیساتھ کھڑی ہوگی، عمران مصطفیٰ کھوکھر 

چین بھارت جنگ کیصورت میں پوری پاکستانی قوم چین کیساتھ کھڑی ہوگی، عمران مصطفیٰ کھوکھر 
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر محمد عمران مصطفیٰ کھوکھر قادری نے کہا ہے کہ لداخ پر حقیقی حق نہتے کشمیری عوام کا ہے، کسی طاقت کو وہاں اپنا قبضہ قائم نہیں کرنا چاہیئے، امریکہ خطے میں اپنی تھانیداری جتانے کی بجائے پہلے مقبوضہ کشمیری سے بھارتی تسلط ختم کروائے، چین پاکستان کا برادر دوست ہمسایہ ملک ہے، چین پر کسی بھی طرح کی کسی بھی دوسرے میں ملک کی جارحیت میں پاکستان کے عوام اپنے دوست ملک چین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد عمران مصطفیٰ کھوکھر نے ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے ڈویژنل صدر خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سید منور شاہ، شیخ شرافت رضا، پیر عبدالقیوم قریشی، سید کاشف شاہ سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے سر پر جنگی جنون طاری ہے، جو خطے کی سالمیت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی اور غیر جمہوری طرز عمل پر عالمی برادری کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے تقریباً ایک ہزار مظلوم کشمیری مسلمانوں کی شہادتوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہیئے۔ بھارتی وحشت اور درندگی کو اگر نہ روکا گیا تو خطے میں ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ ڈاکٹر محمد عمران مصطفیٰ کھوکھر قادری نے کہا کہ چین اور بھارت کی جنگ کی صورت میں پوری پاکستانی افواج چین کے ساتھ بھارت کے خلاف محاذ پر کھڑی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 865516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش