0
Saturday 30 May 2020 00:19

لیہ میں ٹڈی دل کی یلغار، فصلوں کو شدید نقصان

لیہ میں ٹڈی دل کی یلغار، فصلوں کو شدید نقصان
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں ٹڈی دل کے جھنڈوں نے کئی علاقوں میں یلغار کی ہے، جس کی وجہ سے فصلوں کو نقصانات کا سامنا ہے۔ نمائندہ اسلام ٹائمز کے مطابق ٹڈی دل نے تحصیل چوبارہ کو شدید متاثر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس تحصیل میں زیادہ تر رقبے بارانی ہیں اور کاشتکاروں کو زیادہ تر ایک ہی فصل نصیب ہوتی ہے۔ تاہم اس مرتبہ ٹڈی دل کے حملوں نے ان کاشتکاروں کی سال بھر کی محنت و مشقت کو داو پر لگا دیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی اب تک کوئی ہنگامی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ کاشتکار اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی کے حملہ کی صورت میں اقدامات کر رہے ہیں۔ کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل چوبارہ کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں ٹڈی دل نے تباہی مچائی ہے، تاہم حکومت نے اب تک اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ نہیں دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش