0
Saturday 30 May 2020 00:28

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کا چیمپیئن بننے کے چکر میں سندھ کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، حلیم عادل شیخ

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا کا چیمپیئن بننے کے چکر میں سندھ کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ خود کو دنیا بھر میں کورونا کا ماہر سمجھتے ہیں لیکن ہمیشہ سندھ میں غلط فیصلے کئے ہیں، عوام میں کورونا کا خوف پھیلا کر عوام کو پریشان کیا گیا، وزیر تعلیم جو کہ خود زیر تعلیم ہیں نے وزیر ہوا بازی پر بڑے بھاشن دی رہے تھے، خود اپنے سندھ کے اسکول دیکھ لیں، دادو کی اسکولوں میں بھینسوں کے ریورڑ زیر تعلیم نظر آرہے تھے، سندھ کی تعلیم تباہ ہورہی ہے لیکن ان کو سندھ کی تعلیم کی کوئی فکر نہیں ہے، صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے ان کو بھیجا جاتا ہے، کراچی مییں پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں سارے کام وفاق نے کئے تھے، معاوضہ دس دس لاکھ جاری ہوچکا ہے مزید انشورنس کے 50 لاکھ دیئے جائیں گے، ریلیف کے کاموں میں پاک فوج بشمول وفاقی اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی اداروں نے بھرپور حصہ لیا، ایک کام سندھ حکومت کے حوالے کیا تھا شہداء کی شناخت کا، کئی روز سے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کے منتظر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سندھ حکومت نے شناخت کا عمل مکمل نہیں کیا، وزیراعلیٰ صاحب سے کہتا ہوں کہ کام میں تیزی لائیں لواحقین پریشان ہیں، لواحقین کو فٹبال کی طرح کبھی کہاں تو کبھی کہاں بھیجا جارہا ہے،  سرد خانے بھی سماجی تنظیموں کے ہیں، سندھ حکومت کا خود کوئی بھی سردخانہ موجود نہیں، سندھ حکومت نے آج تک کوئی بھی ریلیف کا ادارہ نہیں بنایا ہے، اربوں کا بجٹ ہڑپ کردیا جاتا ہے، پچھلے 12 سالوں میں اربوں روپوں کا بجٹ کہاں گیا، عوام کو سب معلوم ہے، پیپلز پارٹی نے کس طرح سندھ میں کرپشن کی ہے، اب سندھ میں پیپلز پارٹی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش