1
Saturday 30 May 2020 03:43

غاصب صیہونی فوج کی سیدھی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

غاصب صیہونی فوج کی سیدھی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی شہر رام اللہ کے شمال میں واقع "النبی صالح" نامی گاؤں میں غاصب صیہونی فوجیوں کی سیدھی فائرنگ کے باعث ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں النبی صالح میں جمعے روز سہ پہر غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اپنی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے رام اللہ کے نواحی گاؤں النبی صالح پر جمعے کے روز اپنے بلاجواز حملے کے دوران وہاں موجود ایک فلسطینی نوجوان کو سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا کے موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے اس نوجوان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ اپنی گاڑی کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کو کچلنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وقوعے کے بعد فلسطینی عوام کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 865529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش