0
Saturday 30 May 2020 06:52

برطانیہ کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان

برطانیہ کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے کورونا وائرس سے جنگ اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پاکستان کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کی مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر برطانیہ پاکستان کو کورونا وائرس سے جنگ کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈز کی مزید امداد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے انٹرنیشنل لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان نے معیشت کی بحالی کے ساتھ ضرورت مندوں کی صحت اور حفاظت کا بھی خیال رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش