0
Saturday 30 May 2020 06:58

سیاہ فام شخص کو قتل کرنے والا امریکی پولیس اہلکار گرفتار

سیاہ فام شخص کو قتل کرنے والا امریکی پولیس اہلکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 46 برس کے جارج فلائیڈ جس کی گردن پر پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا 8 منٹ سے زائد رکھا تھا، اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے جس میں مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے اس دوران توڑ پھوڑ کی اور کئی دکانوں میں لوٹ مار بھی کی جس پر مقامی پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی۔ فسادات پر قابو پانے کے لیے مینی سوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈز کو بھی طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش