0
Saturday 30 May 2020 07:53

شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شہریار آفریدی نے عوام کو اطلاع دی کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کہ بعد انھوں نے خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو اس بیماری سے محفوظ بنائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش