0
Friday 22 Jul 2011 02:34

امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی میں پاکستان کی امداد پر کڑی شرائط کا بل مسترد

امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی میں پاکستان کی امداد پر کڑی شرائط کا بل مسترد
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی نے پاکستانی امداد روکنے کا بل مسترد کر دیا،بل کے خلاف انتالیس جبکہ حمایت میں پانچ ووٹ ڈالے گئے۔ امریکی کانگریس کے پینل برائے خارجہ امور میں پاکستان کی امداد بند کرنے کی تجاویز پر مبنی بل پیش کیا گیا تھا، جس پر آج ووٹنگ ہوئی۔ بل کو انتالیس ارکان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بل کی حمایت میں صرف پانچ ووٹ ڈالے گئے۔ یہ بل ری پبلیکن پارٹی کی نمائندہ ڈینا روراباچیر نے پیش کیا تھا۔ اوباما انتظامیہ پاکستان کی دفاعی امداد دو اعشاریہ سات ارب ڈالر میں سے ایک تہائی حصہ معطل کر چکی ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کی پانچ سالہ سول امداد سات اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی فراہمی جاری رہے گی۔
پاکستان کی سویلین اور فوجی امداد امریکی وزیر خارجہ کی منظوری سے مشروط کرنے کا بل ری پبلکن پارٹی کی جانب سے کمیٹی میں پیش کیا گیا، بل پر بحث کے دوران رکن امور خارجہ کمیٹی رو باکر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ اسے مزید امداد نہیں دینی چاہیے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹ رکن ہاورڈ برمن نے کمیٹی کو بتایا کہ بل کم نظری کا ثبوت اور پاکستان کی امداد ختم کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہو گا۔ کمیٹی کی ری پبلکن چئیرپرسن ای لینا راس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوکلیئر بلیک مارکیٹ کو ختم اور اسامہ کے باقی ماندہ نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں تعاون نہ کیا تو اس سے جواب دہی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 86556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش