QR CodeQR Code

سماجی طرز عمل کیلئے نئے قوانین متعارف کروانا ہوں گے، عثمان بزدار

30 May 2020 12:08

راجہ بشارت سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا وبائی بیماری کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق کہنا ہے کہ سماجی طرز عمل میں تبدیلی کے لیے نئے قوانین متعارف کروانا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت پنجاب اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ راجہ بشارت سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا وبائی بیماری کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث طرز زندگی بدل گیا ہے، سماجی طرز عمل میں تبدیلی کے لیے نئے قوانین متعارف کرانا ہوں گے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امتناع وبا آرڈیننس متعارف کرا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرڈیننس کا مقصد وبا کے دوران حکومتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865570/سماجی-طرز-عمل-کیلئے-نئے-قوانین-متعارف-کروانا-ہوں-گے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org