0
Saturday 30 May 2020 21:17

بھارت میں کورونا وائرس کے 7964 نئے کیسز، 11264 شفایاب

بھارت میں کورونا وائرس کے 7964 نئے کیسز، 11264 شفایاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 7964 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور 265 افراد کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس مدت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے اور 11264 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 173763 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4971 افراد کی موت واقع پوچکی ہے۔ ملک میں 82370 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اب یہاں کورونا وائرس انفیکشن کے 86 ہزار 422 فعال معاملے ہیں۔

اس وباء سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2682 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 116 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 62 ہزار 228 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2098 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں ریکارڈ 8381 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 26997 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش