0
Saturday 30 May 2020 21:15

کورونا وائرس کی جنگ میں ملک کی یکجہتی دیکھکر دنیا حیران ہے، نریندر مودی

کورونا وائرس کی جنگ میں ملک کی یکجہتی دیکھکر دنیا حیران ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں گزشتہ دو مہینوں سے زیادہ وقت سے جاری لاک ڈاون کو اب صرف کنٹینمنٹ زون تک محدود کرکے اس کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ کنٹیمنٹ زون سے باہر کے علاقوں میں مختلف سرگرمیوں پر چوتھے مرحلہ میں نافذ پابندیوں کو مرحلہ وار طریقہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت قائم قومی ایکزیکیوٹیو کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے آج اس حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں۔ احکامات کے ساتھ کنٹینمنٹ زون کے لئے خصوصی رہنما ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے پورے ملک میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاون نافذ ہے جس کا چوتھا مرحلہ 31 مئی کو ختم ہورہا ہے۔

درایں اثنا بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس (كووڈ 19) سے نمٹنے کے لئے پورے ملک نے اپنے منفرد اتحاد اور عزائم سے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ 130 کروڑ لوگوں کا حال اور مستقبل کبھی بھی کوئی آفت فیصلہ نہیں کر سکتی ہے۔ مودی نے اپنے ایک خط میں لکھا کہ اپنے ہم وطنوں کی توقعات اور حسرتوں کو پورا کرنے کی سمت میں تیز رفتار سے آگے بڑھ رہے تھے، لیکن اسی درمیان کورونا وائرس کی وباء نے دنیا کے ساتھ ہمارے ملک کو بھی پریشان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف عظیم اقتصادی وسائل اور جدید ہیلتھ سسٹم کے ساتھ طاقتیں ہیں، وہیں دوسری طرف ہمارا ملک ایک بہت بڑا آبادی اور محدود وسائل کے درمیان مسائل سے گھرا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش