0
Saturday 30 May 2020 17:28

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں، پروفیسر غلام محمد بٹ

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں،  پروفیسر غلام محمد بٹ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے اور قطعی حفاظتی اور احتیاطی اقدامات سے پہلو تہی نہیں کرنی چاہیئے۔ مقبوضہ کشمیر کے کنگن کے کئی علاقوں میں حالیہ ایام میں انتقال کرنے والی کئی شخصیات کے لواحقین اور علاقہ کے مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ فکرمندی اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے اور ہمیں اس تعلق سے کسی بھی خوش یا غلط فہمی کا شکار ہو کر قطعی حفاظتی اور احتیاطی اقدامات سے پہلو تہی نہیں کرنی چاہیئے۔ انہوں نے بٹہ پورہ، ٹنگھ چھتر، اکہال، کرہامہ ینگورہ گاندربل اور دوسرے مقامات پر مساجد کمیٹیوں اور جمعیت اکائیوں کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ اور غربت کی لکیر سے نیچے گذر بسر کرنے والے لوگ مسلسل لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر نظر آرہے ہیں، متعلقہ اداروں کی جہاں ان کی بھرپور معاونت ذمہ داری بن جاتی ہے وہاں من حیث القوم ہمارا انہیں ہر قسم کا سہارا فراہم کرنا فریضہ بن جاتا ہے۔

اس تعلق سے ضلعی جمعیت گاندربل کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع میں جاری جمعیت ریلیف مشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے جمعیت اہلحدیث کے صدر نے اصحاب خیر سے اس مشن کی بھرپور امداد کرنے کی تلقین کی جس نے اب تک وادی بھر میں ایک منصوبہ بند طریقے پر اشیاء خورد و نوش کے ہزاروں کٹس مستحقین میں تقسیم کیے اور یہ عمل ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کیا اور کس طرح کاروبار زندگی چلایا جائے، اس کے لئے بھی ماہرین فن اور دیگر ذمہ دار اداروں کی بات پر کان دھر کر عمل پیرا ہو نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان صبر آزما حالات میں ہمیں اپنے کو ایک حساس، ذہین اور سنجیدہ فکر قوم کی حیثیت سے حسب سابق اپنے کو پیش کرنا ہوگا اور معاملات کی گھمبیرتا کو سمجھ کر بہر حال ان سبھی ھدایات کو عملانا ہوگا جو اس وبا کی ہلاکت خیزی سے بچنے کے لیے دئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش