0
Saturday 30 May 2020 17:08

ایک آوارہ کتا لاؤ اور 200 روپے انعام پاؤ، محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا کی پیشکش

ایک آوارہ کتا لاؤ اور 200 روپے انعام پاؤ، محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ محکہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑ کر لانے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں آوارہ کتوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، اس پریشانی کو دور کرنے کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی ہے اور آوارہ کتے کو لائیو اسٹاک کے دفتر پہنچانے پر 200 روپے نقد دینے کی پیشکش کی ہے۔ مذکورہ اسکیم آوارہ کتوں کی آفزائش روکنے کیلئے سامنے لائی گئی ہے اور اس مقصد کے کیلئے لائیو اسٹاک ضلع پشاور نے چنگ چی موٹر سائیکل بھی خریدی ہے، تاکہ شہر کے گلی محلوں میں پھرنے والے آوارہ اور پاگل کتوں کو جمع کر کے دفتر منتقل کیا جاسکے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر محکہ لائیو اسٹاک ضلع پشاور معصوم علی خالد نے میڈیا کو بتایا کہ آوارہ کتوں کو مارنا ایک غیر شرعی فعل اور جانوروں کے حقوق کے منافی ہے، شہر کی گلیوں کو آوارہ کتوں سے محفوظ کرنے اور ان کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس میں عوام کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک آوارہ کتوں کی آفزائش روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ پشاور کے تعاون سے منفرد پیکیج لایا ہے جس کے تحت فی کتا 200 روپے ادا کئے جائیں گے۔ معصوم علی خالد نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک پشاور میں جانوروں کیلئے خصوصی آپریشن تھیٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں جدید الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے، جبکہ جانور کی سرجری 2 سے 5 میں منٹ میں کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کی جانب سے آوارہ کتوں کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کی گئی تھی جس کے بعد مذکورہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش