0
Saturday 30 May 2020 19:38

کراچی میں داعش کا اہم دہشتگرد گرفتار

کراچی میں داعش کا اہم دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایس آئی یو اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے اہم دہشتگرد سکندر کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد نے پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر سے بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں ڈاکٹر کے کلینک پر فائرنگ کی اور بم سے حملہ کیا، دہشتگرد سکندر نے کورنگی میں حلیم نامی شہری سے بھی بھتہ طلب کیا۔ گرفتار دہشتگرد دیگر تخریب کاری کی وارداتوں، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم کالعدم دہشتگرد جماعت کا رکن بھی رہ چکا ہے۔ گرفتار دہشتگرد سکندر 2019ء سے قبل دوسری کالعدم تنظیم کا رکن تھا، جو سال 2013ء میں مردان جیل بھی جا چکا ہے۔ مردان جیل سے رہائی کے بعد دہشتگرد کالعدم تنظیم کیلئے کام کرتا رہا۔ گرفتار دہشتگرد کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ دہشتگرد سکندر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش