QR CodeQR Code

یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح سعودی اتحاد سے اسٹریٹیجک "العلق" ہائیٹس واپس لے لیں

30 May 2020 22:39

عرب ای مجلے الخبر الیمنی کیمطابق یمن کی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے العلق نامی پہاڑی علاقے کو تین اطراف سے گھیر لینے کیبعد اب شہر مدغل کیجانب جنوب مغرب، جنوب اور شمال سے پیسقدمی شروع کر رکھی ہے جبکہ مقامی اخبار عدن ٹائمز نے لکھا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی پیشقدمی کے باعث سعودی و امریکی کماندار اپنا سازوسامان چھوڑ کر علاقے سے نکل چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے الخبر الیمنی کے مطابق یمن کی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے شمالی صوبے مأرب میں مستعفی حکومت کی طرفدار فوج کے کیمپ "ماس" کے قریب موجود اسٹریٹیجک پہاڑی علاقے "العلق" کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جو صوبہ مأرب کے شہر مدغل میں واقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے العلق نامی پہاڑی علاقے کو تین اطراف سے گھیر لینے کے بعد اب شہر مدغل کی جانب جنوب مغرب، جنوب اور شمال سے پیسقدمی شروع کر رکھی ہے۔

دوسری طرف یمنی میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی پیشقدمی کے باعث صوبہ مأرب کے فوجی اڈوں میں موجود امریکی کمانڈرز فرار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مقامی اخبار عدن ٹائمز نے لکھا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی پیشقدمی کے باعث سعودی و امریکی کماندار اپنا سازوسامان چھوڑ کر علاقے سے نکل چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران یمن کی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ مأرب میں بڑے پیمانے پر پیشقدمی کر کے ایک بڑے علاقے کو جارح سعودی فورسز کے کنٹرول سے آزاد کروایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865652/یمنی-فوج-عوامی-مزاحمتی-فورسز-نے-جارح-سعودی-اتحاد-سے-اسٹریٹیجک-العلق-ہائیٹس-واپس-لے-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org