QR CodeQR Code

امریکہ، سیاہ فام شہری کے بہیمانہ قتل کیخلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں 1 پولیس اہلکار ہلاک

30 May 2020 22:56

امریکی نیوز چینل سی این این نے خبر دی ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ میں امریکی پولیس کے نسل پرستانہ برتاؤ کیخلاف ہونیوالے پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں پولیس و مظاہرین کے درمیان ہونیوالی فائرنگ کے دوران 1 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری کے بہیمانہ قتل پر ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں 1 پولیس اہلکار کے ہلاک جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ میں امریکی پولیس کے نسل پرستانہ برتاؤ کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں پولیس و مظاہرین کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے دوران 1 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب کم از کم 7 ہزار 500 احتجاجی مظاہرین اچانک ہی سڑکوں پر جمع ہو گئے جن سے نمٹنے کے لئے سفید فام امریکی پولیس نے دوسری جانب اپنی پوزیشنز سنبھال لی تھیں تاہم اس دوران دونوں طرف سے ہونے والی فائرنگ میں 1 پولیس اہلکار کے مارے جانے کے علاوہ متعدد دوسرے افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف مقامی پولیس نے بھی اپنی رپورٹ میں شہر آکلینڈ کے اندر آگ لگائے جانے کے وسیع واقعات اور ان میں تجارتی سیکٹر کو ہونے والے بڑے خسارے کی خبر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865656/امریکہ-سیاہ-فام-شہری-کے-بہیمانہ-قتل-کیخلاف-جاری-احتجاجی-مظاہروں-میں-1-پولیس-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org