0
Saturday 30 May 2020 23:45

سندھ حکومت مزارات اولیاء کھولے ورنہ احتجاج کی کال دینگے، ثروت اعجاز قادری

سندھ حکومت مزارات اولیاء کھولے ورنہ احتجاج کی کال دینگے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ بھر میں مزارات اولیاء کھولے جائیں، زائرین کے مزارات میں داخلے کیلئے ایس او پی پر مکمل عمل کیا جائے گا، سندھ حکومت فوری طور پر مزارات اولیاء کھولے بصورت دیگر حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر عوامی احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے، مساجد و مزارات پر پابندی قبول نہیں کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، مگر مزارات و مساجد کی بندش پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے مزارات اولیاء پر سینیٹائزر گیٹ نصب کئے جائیں، مزارات اولیاء کے فنڈ کو مزارات پر خرچ کیا جائے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سندھ حکومت فوری نوٹس لے، ورنہ اپنے جمہوری حق کیلئے پُرامن احتجاج کے ساتھ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جب بھی بڑے بڑے طوفانوں کی محکمہ موسمیات نے اطلاعات دیں، سیدنا عبداللہ شاہ غازیؒ کے طفیل طوفانوں کے رخ بدل گئے، اللہ رب العزت اپنے اولیاء کی دعاؤں کو رد نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ملک کی اکثریت عوام اہلسنت کا مطالبہ تسلیم کرکے فوری مزارات کھولنا ہونگے، سندھ حکومت پنجاب کی طرح صوبے بھر کے مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی احتجاج روکنا ہمارے بس میں نہیں ہوگا، مزارات اولیاء سے محبت و عقیدت کرنیوالوں کے مطالبہ پر فوری احکامات صادر کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 865659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش