QR CodeQR Code

حکومت سندھ سے کورونا کے مریضوں کے علاج کا معاہدہ نہیں ہوا، نجی اسپتالوں کا مؤقف

30 May 2020 23:02

کراچی کے ضیاء الدین، لیاقت نیشنل اور ساؤتھ سٹی سمیت متعدد نجی اسپتالوں کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسپتال کنسورشیم کا ابھی تک کورونا وائرس کے مریض داخل کرنے کے لئے سندھ حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، حکومت سندھ سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث پرائیوٹ اسپتالوں میں غریب مریض داخل کرانا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے بڑے نجی اسپتالوں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ غریب مریضوں کے علاج کے لئے ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔ کراچی کے ضیاء الدین، لیاقت نیشنل اور ساؤتھ سٹی سمیت متعدد نجی اسپتالوں کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسپتال کنسورشیم کا ابھی تک کورونا وائرس کے مریض داخل کرنے کے لئے سندھ حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ نجی اسپتالوں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث پرائیوٹ اسپتالوں میں غریب مریض داخل کرانا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق محکمہ صحت نے کورونا سے متعلق دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ایک کمیٹی کورونا کا علاج کرنے والے اسپتالوں کی مانیٹرنگ کرے گی جب کہ دوسری کمیٹی نجی اسپتالوں میں شعبہ خصوصی نگہداشت ( آئی سی یو) اور دیگر اہم سہولیات کا جائزہ لے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی سی یو میں مریض کے علاج کے لئے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 427 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865661/حکومت-سندھ-سے-کورونا-کے-مریضوں-علاج-کا-معاہدہ-نہیں-ہوا-نجی-اسپتالوں-مؤقف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org