QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، 24 گھنٹوں میں مزید 8 افراد جاں بحق

ملک میں 68 ہزار 201 کورونا کیسز، 1433 جاں بحق، 24131 صحتیاب

کورونا کی مقامی منتقلی 92 فیصد ہے، حالات کنٹرول میں ہیں، ظفر مرزا

30 May 2020 23:07

ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 68 ہزار 201 ہوگئی ان میں سے 24 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے 24 ہزار 104، سندھ میں 27 ہزار 360، خیبر پختونخوا میں 9 ہزار 540، بلوچستان میں 4 ہزار 87 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 192، گلگت بلتستان 678، آزاد کشمیر میں 240 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 201 ہو گئی ہے، تاحال 1433 افراد اس وائرس کے سبب جاں بحق اور 24 ہزار 131 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 20 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مصدقہ مریضوں کی تعداد 68 ہزار 201 ہوگئی ان میں سے 24 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے 24 ہزار 104، سندھ میں 27 ہزار 360، خیبر پختونخوا میں 9 ہزار 540، بلوچستان میں 4 ہزار 87 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 192، گلگت بلتستان 678، آزاد کشمیر میں 240 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 80 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وبا سے ایک ہزار 433 اموات ہو چکی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 453 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 473 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار 540 ہو گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 ہیلتھ ورکرز بھی شامل  ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 36 فیصد کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔  پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزارٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اب تک کیے گئے کل مثبت ٹیسٹ کا تناسب 12 اعشاریہ 4 فیصد ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 1433 اموات ہو چکی ہیں جبکہ عالمی سطح پر 3 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وبا کی مقامی منتقلی 92 فیصد ہے۔ رائےعامہ پر اثرانداز ہونے والوں کو معلومات کی فراہمی میں احتیاط برتنی چاہیے۔ ہمارےپاس وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی کمی نہیں ہے، حالات کنٹرول میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865663/ملک-میں-68-ہزار-201-کورونا-کیسز-1433-جاں-بحق-24131-صحتیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org