QR CodeQR Code

علامہ عارف واحدی کا علامہ غلام محمد سیالوی کے انتقال پر اظہار افسوس

30 May 2020 23:20

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ علامہ غلام محمد سیالوی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، مرحوم ایک بہت بڑی علمی شخصیت تھے، انہوں نے انتہائی باوقار زندگی گزاری، وہ بہت ہی ذمہ دار اور مخلص انسان تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے معروف عالم دین علامہ غلام محمد سیالوی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ غلام محمد سیالوی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، مرحوم ایک بہت بڑی علمی شخصیت تھے، انہوں نے انتہائی باوقار زندگی گزاری، اسلامی نظریاتی کونسل کے علاوہ مختلف فورمز پر ہم اکٹھے رہے، وہ بہت ہی ذمہ دار اور مخلص انسان تھے۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم ہر موضوع پر اپنا جرائتمندانہ موقف دیتے تھے۔ امت میں اتحاد و وحدت کے لئے ان کا بہت مثبت کردار رہا۔ ہم چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، اراکین کونسل اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 865669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865669/علامہ-عارف-واحدی-کا-غلام-محمد-سیالوی-کے-انتقال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org