0
Saturday 30 May 2020 23:25

احتیاط نہ کرنے سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، وزیراعلی سندھ

احتیاط نہ کرنے سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، وزیراعلی سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر کہا کہ اس وقت کورونا کے 13623 مریض زیر علاج ہیں جن میں 12565 مریض گھروں میں آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 465 ہوگئی ہے، آج مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اموات بڑھنے پر دل بہت افسردہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے 176703 ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں اب تک 27307 مریض سامنے آئے، 5481 کے نیتجے میں 1247 نئے مریض ظاہر ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5481 ٹیسٹ کئے گئے، آج 522 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے تاہم اس وقت 310 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13272 ہوگئی ہے جب کہ آج 1247 نئے کورونا وائرس کے مریض سامنے آگئے، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے باعث کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع کورنگی 215، ضلع شرقی 213 اور ضلع وسطی 183، ساؤتھ 180، ویسٹ 69 اور ضلع ملیر 63 کیسز، گھوٹکی 29، حیدرآباد 24، لاڑکانہ 23،جیکب آباد 22، سکھر 21، جامشورو 14، شہید بینظیرآباد 8، سجاول 7، خیرپور 7 اور قمبر 5، کشمور 4، دادو 4، ٹھٹہ اور بدین 3-3 جبکہ سانگھر 1 شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش