0
Sunday 31 May 2020 00:35

شہباز شریف عمران خان نہیں جو شوگر مافیا کے دباؤ میں آجائیں، ترجمان (ن) لیگ

شہباز شریف عمران خان نہیں جو شوگر مافیا کے دباؤ میں آجائیں، ترجمان (ن) لیگ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف عمران خان نہیں ہیں جو شوگر مافیا کے دباؤ میں آجائیں اور پھر کمیشن بنا کر رپورٹ کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کریں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پریس کانفرنس میں جو سوالات کیے تھے ان پر کرائے کے ترجمان نے جواب کے بجائے صرف آئیں، بائیں شائیں اور سرکس کیا، سرکس کرنے اور کاغذ لہرانے سے عمران خان اور عثمان بزدار کی چوری نہیں چھپ سکتی، اگر شاہد خاقان عباسی یا (ن) لیگ  نے خلاف قانون یا غلط کام کیا ہے تو سرکس نہیں کارروائی کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے 5 سال میں چینی کی قیمت ایک پیسہ نہیں بڑھنے دی، شہباز شریف نے شوگر مافیا کے مقابلے میں غریب کسان کا ساتھ دیا اور ان کی حق تلفی نہیں ہونے دی جو کمیشن کی رپورٹ کہہ رہی ہے، اگر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود شہباز شریف نے گنے کی قیمت میں کمی نہیں کی تو شاہد خاقان عباسی کے اثر میں کیسے آسکتے ہیں؟
خبر کا کوڈ : 865686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش