QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے تاجروں کا ہفتہ میں 6 روز کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

31 May 2020 00:49

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران ہفتے میں چھ روز کاروبار کرنے کی اجازت ہے، لیکن خیبر پختونخوا کے تاجروں کیساتھ حسب معمول سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے عہدیداروں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی ہفتے میں چھ روز کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ اسی ضمن میں تنظیم کے صدر مجیب الرحمان کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں تنظیمی عہدیداروں شوکت اللہ ہمدرد، ظفر منہاس، محمد شوکت، شاہد خان، وحید خان، صداقت خان، فلک نیاز، آفتاب خان، میاں اختر اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران ہفتے میں چھ روز کاروبار کرنے کی اجازت ہے، لیکن خیبر پختونخوا کے تاجروں کے ساتھ حسب معمول سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے اور یہ کہ یہاں کے تاجروں کو ہفتے مین صرف چار دن کاروبار کرنے کی اجازت ہے، جو کہ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے تاجر بھی اسی طرح ٹیکس دیتے ہیں، جس طرح باقی صوبوں کے تاجر ادا کرتے ہیں, لیکن اس کے باوجود پختونخوا کے تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا ہے، جو کہ افسوسناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 865687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865687/خیبر-پختونخوا-کے-تاجروں-کا-ہفتہ-میں-6-روز-کاروبار-کھولنے-کی-اجازت-دینے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org