0
Sunday 31 May 2020 00:59

بھارت میں پیر سے ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

بھارت میں پیر سے ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے، تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں تمام ریاستوں اور اداروں کو کھول دیا گیا ہے بلکہ یہ مرحلہ وار ہوگا، جب کہ 30 جون تک مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔ امیت شاہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عبادت گاہیں، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز کھولے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ریاستی حکام سے مشورے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا، میٹروٹرینز اور سینما ہالز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 865689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش