0
Sunday 31 May 2020 04:57

حکومت او آئی اجلاس میں بھارت کے خلاف قرارداد پیش کرنے میں بھی ناکام رہی ہے، احسن اقبال

حکومت او آئی اجلاس میں بھارت کے خلاف قرارداد پیش کرنے میں بھی ناکام رہی ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اناڑیوں کی کورونا لاک ڈاون پر کوئی حکمت عملی نہیں، انہیں لاک ڈاون اور بند کرنے کا علم ہی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی بھی  ناکام ہوچکی ہے، حکومت او آئی اجلاس میں بھارت کے خلاف آزاد کشمیر کی قرارداد پیش کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بروقت ٹڈی دل سپرے نہ کرکے 8 سو ارب کا نقصان کیا ہے، حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ اور ترقی داو پر لگ چکی ہے، معیشت بحران سے پاکستان کی 9 درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نیب گردی کے ذریعے اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، جھوٹے مقدمات درج ہوں یا ہم گرفتار ہوں لیکن  سچ بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے ملک پیچھے چلا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 865697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش