0
Sunday 31 May 2020 05:04

وزارت خارجہ کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خطوط

وزارت خارجہ کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خطوط
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کی طرف توجہ دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خطوط لکھے گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے لاگو کیا گیا ڈومیسائل قانون کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش قراردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں، جموں و کشمیر ڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ملٹری کریک ڈاوَن کی شدت بڑھادی ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی پر شدید تحفظات ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے عہدہ داروں کو بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے بھی آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے دراندازی کے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ملٹری ابزرور گروپ کو ایل اوسی کے دوسری طرف کام کرنے کی اجازت دی جائے، بھارت جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان میں فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے۔ اس سے قبل 23 مئی کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ڈاکٹر یوسف سے  رابطہ کرکے انہیں مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا او کہا کہ ڈومیسائل قوانین میں ترمیم سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش