0
Sunday 31 May 2020 10:26

ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی کو سپردخاک کر دیا گیا

ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی کو سپردخاک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے بزرگ رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ساہیوال کے بڑے قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔ 85 سالہ مولانا ہزاروی کی نماز جنازہ مولانا عتیق اللہ سلفی کی امامت میں فریدیہ پارک ساہیوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں حافظ ابتسام الہی ظہیر، مولانا عبدالرشید حجازی، ایم پی اے ملک ندیم کامران، حافظ مقصود احمد، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، میاں محمد جمیل، ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی، ڈاکٹر عتیق اللہ امجد، عطاء الرحمن ظہیر، بارک اللہ امجد، قاری احمد یار صدیقی، مولانا نجیب اللہ طارق، عتیق الرحمن عزیز اور مولانا عبدالغفور ہزاروی سمیت دیگر جید علماء کرام اور شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 865708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش