0
Sunday 31 May 2020 10:24

ایٹمی دھماکوں سے متعلق حقائق مسخ کیے جا رہے ہیں، اعجاز الحق

ایٹمی دھماکوں سے متعلق حقائق مسخ کیے جا رہے ہیں، اعجاز الحق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو ایٹم بم کی اسپیلنگ تک نہیں آتی وہ 28 مئی کے دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں، یہ لوگ تاریخ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی کابینہ میں موجود ایک وزیر جو 28 مئی 1998ء کو دھماکوں سے خوفزدہ ہو کر پاکستان سے بھاگ گئے حیرت ہے کہ وہ اب ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ضیاء کے صدر نے مزید کہا کہ حکومت کی بنیادوں کو ایسے لوگ کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اپنی ویڈیو دیکھ لیں تو یاداشت واپس آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹم بم ایک معجزہ ہے، دنیا کی طاقتیں ہر سال پاکستان کو یورینیم کی افزدوگی میں اضافے سے استثنا دینے پر مجبور ہو چکی تھیں۔ اعجاز الحق نے کہا کہ ایٹم بم ضیاء الحق کے دور میں مکمل ہوا اور نواز شریف دور میں دھماکے کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 865709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش